پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب بھر میں 10 روز کے لیے پھر دفعہ 144 نافذ

لاہور:(بیوروچیف) محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 6 تا 15 اکتوبر کیا گیا ہے، عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہ پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس یا اکٹھ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش کی بھی ممانعت ہے، غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کے لیے ترغیب دینے کی بھی ممانعت ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی، نمازِ جنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہو گا، عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت والی تقریبات پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے خطرات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button