میانوالی جیل، سپرنٹنڈنٹ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو معطل،بھکر میں دبنگ عارف شہزادتعینات

لاہور :(بیوروچیف وی اواین اردو)وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ داخلہ میں میرٹ کی بالادستی قائم کرتےہوئے نااہلی، غفلت اور خلافِ ضابطہ طرزِ عمل پر جیل خانہ جات کے 2سینئر افسران کو معطل کر دیا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی رسول بخش اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق کو معطل کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزکورہ افسران کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔
معطل کیے گئے افسران کو انسپکٹوریٹ آف پریزن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محمد صدیق گل کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی اور عارف شہزاد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر تعینات کر دیا۔
اسی طرح سمیع اﷲ خان کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل میانوالی کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نااہلی، بدانتظامی اور قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔



