پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

معمر رانا،آفرین پری، گلفام،سنہری خان "آوارہ ہوں” میں اکٹھے

ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل کا نیا شاہکار،شبستان تھیٹر میں رینا ملتانی،نایاب خان، منال خان اور ساقی خان بھی فن کا مظاہرہ کرینگے

لاہور:(شہزاد فراموش) سینکڑوں سپرہٹ ڈراموں کے خالق اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک فلمسٹار معمر رانا کو لے کر ایک نیا شاہکار "آوارہ ہوں” پیش کرنے جا رہے ہیں۔

ڈرامہ میں آفرین پری، سنہری خان اور گلفام بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ان کے علاوہ پرفارمر رینا ملتانی، نایاب خان، منال خان اور ساقی خان بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

جاندار مکالموں پر مبنی یہ کھیل قہقہوں کا طوفان بھی لائے گا اور سپرہٹ ڈراموں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہو گا۔ "آوارہ ہوں” جمعہ 9 اکتوبر سے لاہور کے شبستان تھیٹر میں پیش کیا جائیگا جس کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button