پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

پاکستان مائنارٹیز موومنٹ، ٹیوٹا کے اشتراک سے جاب فیئر کا انعقاد

نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ،’مضبوط اقلیتیں، مضبوط پاکستان ہمارا مشن‘ ہے: پیٹر چارلس

لاہور:(بیوروچیف )پاکستان مائنارٹیز موومنٹ کے چیئرمین پیٹر چارلس سہوترا کے وژن کے تحت تعلیم، فنی تربیت، روزگار اور معاشی خودمختاری کے ذریعے پسماندہ اور محروم طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستان مائنارٹیز موومنٹ نے ٹیوٹا پنجاب کے اشتراک سے جاب فیئر کا انعقاد کیا ۔

جس کا مقصد اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا، فنی و تکنیکی تعلیم کو روزگار سے منسلک کرنا اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کے حصول میں معاونت فراہم کرنا تھا۔

لاہور میں منعقد ہونے والے ایک روزہ جاب فیئر میں مختلف صنعتی و تجارتی اداروں، کمپنیوں اور روزگار فراہم کرنے والے اداروں نے شرکت کی، جہاں نوجوانوں کو ملازمتوں کے مختلف مواقع، بھرتی کے طریقہ کار اور مطلوبہ اہلیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے جاب فیئر میں شرکت کی اور مختلف کمپنیوں کے نمائندگان کو اپنے تعلیمی کوائف اور تجربے سے آگاہ کیا۔

پاکستان مائنارٹیز موومنٹ کے چیئرمین پیٹر چارلس سہوترا نے کہا کہ ہماری منزل انحصار سے بااختیاری، انتخاب کے بجائے حقیقی شرکت اور محرومی کے بجائے مساوی مواقع ہیں، حقیقی بااختیاری کیلئے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے عملی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے،ہمارامشن’مضبوط اقلیتیں، مضبوط پاکستان‘ ہے،پاکستان مائنارٹیز موومنٹ اقلیتوں کو متحد کرنے، آئینی حقوق سے آگاہی، معاشی مواقع اور جمہوری و انتخابی عمل میں براہ راست شرکت کیلئے شعور اُجاگر کر رہی ہے،درست مردم شماری، ووٹر رجسٹریشن، سیاسی شعور اور اقلیتی شہریوں کی قومی سیاست میں موثر شرکت کیلئے بھی آواز بلند کر رہی ہے۔

پیٹر چارلس سہوترا نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں موثر انداز میں شامل کرنے کیلئے فنی تعلیم، ہنرمندی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ناگزیر ہے، اس نوعیت کے جاب فیئرز نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو عملی میدان میں بروئے کار لانے کا موقع بھی دیتے ہیں۔

charles-sahutra

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری کے نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرکے ملک کی معاشی و سماجی ترقی کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔پیٹر چارلس سہوترا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقلیتی برادری کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے فروغ کیلئے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button