پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’’دوستی III‘‘ اختتام پذیر

مشقیں انسداد دہشتگردی کے تجربات کے تبادلے، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے سمیت جنگی مہارتوں کو بڑھانے پر مرکوز رہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’’دوستی III‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والی اس مشق میں انسداد دہشتگردی کے تجربات کے تبادلے، آپریشنل مشقوں، جنگی مہارتوں میں اضافے اور کارروائیوں کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان دوطرفہ انسداد دہشتگردی مشق کا تیسرا ایڈیشن سپیشل آپریشنز اسکول، چیراٹ میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ مشق 26 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور دو ہفتے تک جاری رہی۔

مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔ اس کے علاوہ مختلف آپریشنل مشقوں، انسداد دہشتگردی کارروائیوں کے طریقہ کار میں بہتری اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر کام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق ’’دوستی III‘‘ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مشق سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button