انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان کی دفاعی حکمت عملی،سری لنکاکے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

راولپنڈی(رپورٹ: محمد قیصر چوہان)پاکستان کرکٹ ٹیم کی دفاعی حکمت عملی اور خراب روشنی کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار ،جیت کے بغیر بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
میچ کے آخری روز لاہیرو کمارا نے پہلی ہی گیند پر 22 رنز پر کھیلنے والے اذان اویس کی وکٹ حاصل کرکے سری لنکن کو اچھا آغاز فراہم کیا۔اگلے ہی اوور میں محمد طحہٰ 24 رنز بنا کر اسیتھا فرنانڈو کا شکار بن گئے۔ 57
 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز کی شراکت قائم کی،بابر اعظم 34 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 13 رنز بنا کر پوئلین لوٹ گئے۔
غازی غوری 34رنز اورعرفات منہاس 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل ایک بار پھر نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 97 رنز پر آو¿ٹ ہوگئے۔
پاکستان نے 272 رنز کی لیڈ کے ساتھ 284 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کی تاہم صرف ایک گھنٹہ باقی رہ جانے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی مشاورت سے میچ ختم کردیا گیا۔پنڈی ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔
 سعود شکیل (93)، طیب عارف (57)، عرفات منہاس (52)، محمد طحہٰ (51) اور کپتان بابر اعظم (50) نے نصف سنچریز اسکور کیں۔جبکہ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشنکا 3، 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔
 دھننجیا ڈی سلوا نے 167 اور کپتان کوشال مینڈس نے 117 رنز کی بڑی اننگز کھیلیں تھیں۔پاکستان کی طرف سے میڈیم فاسٹ بولرثاقب خان نے 7 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بنے۔ثاقب خان کے علاوہ محمد عباس نے 2 اور رضا اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button