پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

کوئٹہ : پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا، ترجمان پاک فوج

کوئٹہ:(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 2 پائلٹس شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر کے وقت پاکستان آرمی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس افسوس ناک حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے، جن میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دونوں افسران کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button