پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس ڈیلیوری کا نیانظام،شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

شہری کارڈ کی موجودہ لوکیشن اور ڈیلیوری کی صورتحال آن لائن لائیو ٹریک کر سکیں گے

 

لاہور :(بیوروچیف وی اواین)پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیلیوری کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،شہری اب آن لائن ٹریکنگ لائیو دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی گھروں تک ترسیل میں ہونے والی تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پوسٹل ڈیلیوری سسٹم کو ٹریفک پولیس کے لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

موجودہ نظام کے تحت ڈلمز پورٹل پر صرف لائسنس کارڈ کی پروسیسنگ اور پرنٹنگ کی صورتحال نظر آتی تھی۔تاہم اس نئے ڈیٹا انٹیگریشن کے بعد شہری اور متعلقہ حکام اپنے لائسنس کارڈ کی ڈیلیوری کی صورتحال، کرنٹ لوکیشن اور آن لائن ٹریکنگ لائیو دیکھ سکیں گے۔

اس نئے جدید نظام کے تحت لائسنس کارڈ ٹریفک پولیس کی جانب سے پوسٹ آفس کے حوالے کیے جانے سے لے کر، ڈیلیوری کے عمل اور موجودہ مقام تک تمام تر تفصیلات سسٹم پر دستیاب ہوں گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹریفک پولیس کو بھی ڈیلیوری سے متعلق ڈیٹا کی جانچ پڑتال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس کو حل کرنے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے باقاعدہ رابطہ کر لیا گیا ہے۔

نظام کی مکمل انٹیگریشن کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے نہ صرف ٹریکنگ کا نظام بہتر ہوگا بلکہ شہریوں کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز مقررہ وقت کے اندر موصول ہو سکیں گے اور پورے عمل میں شفافیت آئے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button