پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
مریم ماں کی ریڈ لائن کراس، 11اضلاع میں بچوں سے زیادتی،قتل کے ریکارڈواقعات

لاہور:(بیوروچیف وائس آف نیشنز)وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نوازکی ریڈلائن کراس ہوگئی پنجاب کے 11اضلاع میں 8 ماہ کے دوران 29 بچوں سے زیادتیوں کے واقعات ہوئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق بچوں سے زیادتی اور قتل کے 16 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں ایک، گوجرانوالہ میں 2، سرگودھا میں 9 واقعات ہوئے۔

میانوالی میں 2 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک، جھنگ میں ایک واقعہ ہوا، فیصل آباد میں 3 خانیوال میں 2 مظفر گڑھ میں 2 بہاولپور میں 4 اور رحیم یار خان میں بھی 2 واقعات پیش آئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اب تک صرف 11واقعات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا سکے، 4 کیسز میں ملزمان سے تا حال تفتیش جاری ہے۔



