پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کا تاریخی اعزاز

پرنسپل پروفیسر سخاوت علی ڈوگر کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طالب علم حافظ عدیل الرحمن اور والدین کو مبارکباد

لاہور: (وائس آف نیشنز) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس، وحدت روڈ لاہور نے تعلیمی میدان میں ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی۔ کالج کے مایہ ناز طالب علم نے لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج کے مطابق، گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے ذہین طالب علم حافظ عدیل الرحمن (رول نمبر: 605966) نے حیران کن تعلیمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1131 نمبر حاصل کیے۔ حافظ عدیل الرحمن نے جنرل سائنس گروپ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

 

کالج کے پرنسپل، پروفیسر سخاوت علی ڈوگر نے طالب علم حافظ عدیل الرحمن کی اس غیر معمولی کامیابی پر دلی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین اور اساتذہ کو خصوصی مبارکباد دی۔ پرنسپل نے کہا کہ یہ کامیابی محض اتفاق نہیں بلکہ کالج کے اساتذہ کی انتھک محنت، لگن اور طلبہ کی اپنی تعلیم کے ساتھ بے لوث وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کالج تعلیمی معیار کو بلند رکھنے اور طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

حافظ عدیل الرحمن کی یہ کامیابی کالج کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے۔ جنرل سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا انتہائی سخت تعلیمی مقابلے کا عکاس ہے۔ تعلیمی ماہرین نے بھی سرکاری کالج کے طالب علم کی اس کارکردگی کو سراہا ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ اگر مناسب رہنمائی اور محنت کی جائے تو سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ کالج میں اس کامیابی پر جشن کا سماں ہے اور طلبہ و اساتذہ میں بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button