پاکستانتازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے مضبوط نظام تشکیل دے رہے ہیں: بلال بن ثاقب

امریکی ناظم الامورسے ملاقات،ڈیجیٹل اثاثوںکے جدید ریگولیٹری نظام پر گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت و چیئرمین پیورا بلال بن ثاقب نے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے جدید ریگولیٹری نظام، جدت، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب نے نٹالی بیکر کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ایک جدید اور مضبوط نظام تشکیل دے رہا ہے۔ مالیاتی نظام کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ جدت اور مالیاتی شفافیت کے اصولوں کے ساتھ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی میں نئی سمت متعین کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button