پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار
زرعی ملک ’’کنگال‘‘ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد، عالمی ٹینڈر جاری
سندھ کو 3 لاکھ ٹن، پنجاب کو 2 لاکھ 50 ہزار ٹن ،کے پی کو 2لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی

لاہور:(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور طلب و رسد میں توازن قائم رکھنے کے لئے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا جس میں سندھ کیلئے 3 لاکھ ٹن گندم مختص کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے گندم کی درآمد کے لئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے عالمی ٹینڈر جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلی ہیں۔
حکام کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ ترین فصل سے حاصل کرنا لازمی ہوگا جبکہ اسے عالمی منڈی میں کسی بھی ذریعے سے خریدا جاسکے گا۔
درآمد شدہ گندم کو صوبوں کی ضروریات کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر درآمد کی جانے والی ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم میں سے سندھ کو 3 لاکھ ٹن، پنجاب کو 2 لاکھ 50 ہزار ٹن جبکہ خیبر پختونخوا کو 2 لاکھ ٹن فراہم کی جائے گی۔



