فیصل آباد:سنگدل نے 5سالہ سوتیلی بیٹی قتل،لاش کھیتوں میں پھینک دی

فیصل آباد: (نمائندہ وائس آف نیشنز)سنگدل سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر گلا دبا کر 5سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، لاش قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل باپ اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ 543گ ب کے رہائشی غلام محمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی کرن کی شادی 3سال قبل نعمان سے ہوئی اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی بعد ازاں گھریلو ناچاقی پر نعمان نے کرن بی بی کو طلاق دیدی۔
ماں بیٹی اس کے پاس رہنے لگی تو 6ماہ قبل کرن نے غلام محی الدین کے ساتھ دوسری شادی کر لی۔غلام محی الدین سوتیلی بیٹی زینب کو ساتھ نہ رکھنا چاہتا تھا،گزشتہ شام 5سالہ زینب قریبی گھر میں دینی تعلیم حاصل کرنے گئی تھی سوتیلا باپ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ورغلا کر لے گیا اورسوتیلی بیٹی کے گلے میں اس کا ہی سکاف ڈال کر موت کے گھاٹ اتار کر لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا ۔



