پاکستانتازہ ترین

اللہ اور رسولؐ کے راستے پر چلنے میں ہی نجات ہے: گورنر پنجاب

ذوالفقار علی بھٹو نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جان قربان کی، سیرتِ طیبہ پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے: سردار سلیم حیدر خان

لاہور (بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور رسول اکرمؐ کے راستے پر چلنے میں ہی نجات ہے، جبکہ نبی کریمؐ کی سیرت و کردار مسلمانوں سمیت پوری نوعِ انسانی کیلئے رشد و ہدایت اور مشعلِ راہ ہے۔

گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس لاہور میں ’’تحفظِ عقیدہ ختمِ نبوتؐ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منکرِ ختمِ نبوت کو آئینی طور پر غیر مسلم قرار دیے جانے کا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی حیاتِ مبارکہ کے تمام پہلو ہمارے لیے مینارِ نور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرمؐ نے ریاستِ مدینہ میں اقلیتوں کو بھی ان کے حقوق فراہم کیے، جو اسلامی تعلیمات کی روشن مثال ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے ملکی دفاع کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدرِ مملکت اور وزیراعظم ایمان کی طاقت پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فورسز نے مکہ مکرمہ پر ہونے والے ڈرون حملے کو ناکام بنایا، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے دفاع کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ گزشتہ محفلِ میلاد میں عمرہ کے ٹکٹ دیے گئے تھے، جبکہ اس مرتبہ ان شاء اللہ 100 عمرہ ٹکٹ دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ان کی موجودگی میں گورنر ہاؤس کا کوئی ملازم عمرے کی سعادت سے محروم نہ رہے۔

سیمینار میں علامہ یوسف اعوان، عزیز الرحمان چن، مفتی انتخاب احمد نوری، حافظ کاظم رضا، عبدالکبیر آزاد، علامہ زبیر احمد ظہیر سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button