پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

گوجرانوالہ:والی بال میچ کے دوران جھگڑا ، چچا،بھتیجا قتل

گوجرانوالہ:(وی او این)گوجرانوالہ میں فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان بچوں کی لڑائی پر تنازع شروع ہوا تھا، جس کے بعد کئی بار معمولی جھگڑے بھی ہوئے۔

گوجرانوالہ میں والی بال میچ کے دوران جھگڑے کے بعد فائرنگ میں چچا بھتیجا جاں بحق ہو ئے،واقعہ تھانہ صدر کی حدود موسیٰ پور میں پیش آیا جہاں والی بال میچ کے دوران دونوں گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا اور گولیاں چل گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں ملزمان نے گراؤنڈ میں جھگڑے کے بعد ایک ڈیرے پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں منشیاء اور عمر دین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ 11 ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے، جن میں شاہ زیب، فاروق، حیدر اور عمر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ دوہرے قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب پولیس ٹیمیں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button