پاکستانتازہ ترین

کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پولیس کارکردگی کے اجلاس میں جائزہ، نرسنگ کالج واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے، پولیس کو عوامی خدمت، قانون کی پاسداری اور مؤثر نظام کے تحت کام کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں پولیس کی کارکردگی، عوامی شکایات اور مختلف معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری سے اگست تک پولیس کے کمپلینٹ سیل کو مجموعی طور پر 3 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 498 شکایات قانونی پیچیدگیوں کے باعث ناقابلِ عمل قرار دی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے عوام کو فراہم کیے جانے والے ریلیف اور شکایات کے ازالے سے شہریوں کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے تاکہ عوام کو پولیس کے شکایتی نظام اور اس کے نتائج کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں۔

نرسنگ کالج واقعے کا نوٹس

سہیل آفریدی نے پشاور کے پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں طلبہ کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس کی جانب سے طلبہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا بھی نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے نرسنگ کالج واقعے کی تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں قانون کے مطابق ادا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button