پاکستانتازہ ترین

اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت، مریم نواز

پنجاب سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، ماحولیاتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہی نہیں عبادت بھی ہے؛ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اوزون کی تہہ سورج کی خطرناک شعاعوں کے خلاف قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے اوزون کے تحفظ کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ عبادت بھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں گرین فیوچر کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی نافذ کی گئی ہے اور پنجاب حکومت کلین اینڈ گرین پنجاب کے وژن پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ شجرکاری، سموگ کا خاتمہ اور گرین انرجی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 50 ہزار ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی گئی جبکہ 5 کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔ کلین انرجی وژن کے تحت ہر ضلع اور تحصیل تک گرین الیکٹرو بس سروس چلائی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ، خواتین اور عوام کو بھی الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ گرین ٹیکسی کے ذریعے ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران اتنا کام کیا گیا جتنا کئی دہائیوں میں نہیں ہوسکا۔ پنجاب سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور محفوظ ماحولیاتی مستقبل کا یہ سفر اب نہیں رکے گا۔

انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ ماحول دوست طرزِ معاشرت اپنائیں اور اوزون کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مکہ مکرمہ میں ڈرون حملے کی مذمت

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ جیسے مقدس مقام پر ڈرون حملے سے ہونے والا دکھ ہر مسلمان کیلئے ناقابلِ برداشت ہے۔ مکہ مکرمہ ہر مسلمان کیلئے عقیدت، محبت اور تقدس کا مقدس ترین مقام ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button