انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

امریکہ:نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے ، PAVAکی بھر پور سرگرمیاں

شوگر لینڈ، ٹیکساس:(رپورٹ عبد الرحمان پٹیل) امریکہ بھر میں منائے جانے والے نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے 2026 کے موقع پر پاکستانی امریکن ووٹرز ایسوسی ایشن (PAVA) نے بھی اپنی چودہ سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شوگر لینڈ میں خصوصی ووٹر رجسٹریشن اور آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔

نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے امریکہ میں ووٹر رجسٹریشن کے لیے مخصوص ایک غیر جماعتی قومی مہم ہے، جس کا آغاز 2012 میں ہوا تھا۔ اس سال ملک بھر میں 140 سے زائد Premier Partners اور تقریباً 3,500 Community Partners نے اس مہم میں حصہ لیا اور مختلف شہروں میں لائبریریوں، تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز، غیر منافع بخش تنظیموں اور کمیونٹی مقامات پر ووٹر رجسٹریشن اور آگاہی کی سرگرمیاں منعقد کیں۔

منتظمین کے مطابق 2012 سے اب تک اس قومی مہم کے ذریعے 60 لاکھ سے زائد امریکیوں کو ووٹر رجسٹریشن یا اپنی معلومات اپ ڈیٹ کرنے میں مدد فراہم کی جا چکی ہےPAVA کی 2012 سے جاری چودہ سالہ روایتPAVA نے بھی 2012 میں شروع ہونے والی اس قومی مہم کے ساتھ اپنی مقامی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اس سال مسلسل 14ویں مرتبہ نیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے کے موقع پر کمیونٹی کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیااس سال بھی یہ کیمپ ورلڈ فوڈ، 14625 بیچ نٹ اسٹریٹ، شوگر لینڈ میں اسی مقام پر لگایا گیا جہاں PAVA گزشتہ چودہ برسوں سے اس موقع پر کمیونٹی کو ووٹر رجسٹریشن اور انتخابی معلومات فراہم کرتی آ رہی ہےدن بھر کمیونٹی کی جانب سے کیمپ میں بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کیا، جہاں اہل شہریوں کی نئی ووٹر رجسٹریشن کے ساتھ پہلے سے رجسٹرڈ ووٹرز کو اپنی معلومات چیک اور اپ ڈیٹ کرنے اور ووٹر اسٹیٹس کی تصدیق کرنے میں رہنمائی فراہم کی گئی’’الیکشن ڈے کا انتظار نہ کریں، اپنا ووٹر اسٹیٹس ابھی چیک کریں‘‘اس سال PAVA کی آگاہی مہم کا ایک اہم پہلو یہ تھا کہ پہلے سے رجسٹرڈ ووٹرز بھی انتخابات سے قبل اپنے ووٹر اسٹیٹس کی تصدیق ضرور کریں۔

ٹیکساس سیکریٹری آف اسٹیٹ کے مارچ 2026 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 18,657,918 رجسٹرڈ ووٹرز تھے، جن میں 1,228,918 ووٹرز suspense status میں درج تھےیہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ suspense status کا مطلب ووٹر رجسٹریشن منسوخ ہونا نہیں ہے۔ ٹیکساس سیکریٹری آف اسٹیٹ کے مطابق suspense list میں شامل شخص بدستور رجسٹرڈ ووٹر ہوتا ہے، تاہم بعض حالات میں اسے اپنی رہائش یا رجسٹریشن سے متعلق معلومات کی تصدیق یا تجدید کرنا پڑ سکتی ہے۔

اسی پس منظر میں PAVA کے رضاکاروں نے آنے والے افراد کو یہ پیغام دیا کہ الیکشن ڈے تک انتظار کرنے کے بجائے پہلے ہی اپنی ووٹر رجسٹریشن چیک کریں، تاکہ ضرورت کی صورت میں معلومات بروقت درست یا اپ ڈیٹ کی جا سکیںکمیونٹی، بورڈ ممبران اور رضاکاروں کی بھرپور شرکتپروگرام کے دوران کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں کیمپ کا دورہ کیا اور PAVA کی ووٹر رجسٹریشن اور آگاہی کی کوششوں کو سراہامختلف اوقات میں آنے والے افراد نے نہ صرف اپنی رجسٹریشن اور ووٹر اسٹیٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں بلکہ اس مسلسل کمیونٹی سروس کے ساتھ اپنی یکجہتی اور تعاون کا اظہار بھی کیاPAVA کے بورڈ ممبران اور رضاکاروں نے بھی پروگرام کے دوران بھرپور شرکت کی اور آنے والے افراد کی رہنمائی، ووٹر رجسٹریشن اور معلومات کی فراہمی میں فعال کردار ادا کیا۔

PAVA نے پروگرام میں شریک ہونے والے تمام کمیونٹی اراکین، معاونین، بورڈ ممبران اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی اجتماعی کوشش کا نتیجہ ہےنیشنل ووٹر رجسٹریشن ڈے کے منتظمین کے مطابق 15 ستمبر کو امریکہ بھر میں ہزاروں اداروں اور تنظیموں نے اسی غیر جماعتی مقصد کے تحت سرگرمیاں منعقد کیں تاکہ اہل شہریوں کو رجسٹر ہونے، اپنی معلومات درست رکھنے اور انتخابات سے قبل تیار رہنے میں مدد دی جا سکے۔

PAVA کے لیے بھی یہ سرگرمی محض ایک دن کی تقریب نہیں بلکہ گزشتہ چودہ برس سے جاری کمیونٹی اور شہری خدمت کی روایت ہے، جس کا بنیادی مقصد اہل شہریوں تک درست انتخابی معلومات اور ووٹر رجسٹریشن کی سہولت پہنچانا ہےپیغام واضح تھارجسٹر ہوں، اپنی معلومات اپ ڈیٹ کریں، اپنا ووٹر اسٹیٹس چیک کریں اور الیکشن کے لیے تیار رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button