پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

مائن حادثہ،3کان کن جاں بحق،مائنز،لیبر فیڈریشن کا معاوضے کا مطالبہ

حکومت اور مائن مالکان کوئلے کی مائنز میں حادثات کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں:سلطان محمد خان ،عبدالستار

کوئٹہ:(نمائندہ وی او این) پاکستان سینٹرل مائنزلیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن نے پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل کے علاقے بورہ پستہ ونی میں مائن حادثے کے نتیجے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے تین کان کنوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق کان کنوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔

پاکستان سینٹرل مائنزلیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کو فوری طور پر مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔

پاکستان سینٹرل مائنزلیبر فیڈریشن کے سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سینٹرل مائنزلیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالستار ، عبدالعلیم خان ، عبدالستار جونیئر، شاہنواز زہری ،ولید، منظور احمد بلوچ ، شاہ علی بگٹی ، شاکر سمالانی ، شاہ وزیر ، آصف شاہ ،

حاجی سیف اللہ خان ، محمد زمین ، محمدقاسم ،سعید بلا نوشی ،حاجی یونس ،ساجد کھوکھر سمیت دیگر ٹریڈ یونین نمائندوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے حادثات کی روک تھام اور کان کنوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے،

مائنز میں حفاظتی معیارات کی باقاعدہ جانچ، ہنگامی اخراج کے راستوں کی دستیابی، ہوا کی مناسب نکاسی اور زہریلی گیسوں کی بروقت نشاندہی کیلئے مو ثر نظام قائم کیا جائے۔

پاکستان سینٹرل مائنزلیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کی جانب سے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوئلہ مائنز کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کان مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،کان کنوں کو حفاظتی سامان فراہم کرنے کےساتھ ساتھ انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ضروری تربیت بھی دی جائے،

متعلقہ ادارے اور کان مالکان کان کنوں کی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح بنائیں تاکہ کوئلہ کانوں میں حادثات کی شرح کم کی جا سکے اور محنت کشوں کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button