google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جاگری،16ملازم زخمی

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

 

لاہور:(بیوروچیف)بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جاگری 16ملازم زخمی ہوگئے۔

بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ کی ریپڈ بس سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگری،بس میں یونیورسٹی کے 19 ملازمین سوار تھے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کےمطابق حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم 16 ملازمین زخمی ہوئے،جنہیں مانسہرہ ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیاگیا،علاج کےبعدتمام زخمیوں کواسپتال سےڈسچارج کردیا گیا۔

ڈرائیور کےمطابق سامنے سے آنےوالی گاڑی کوبچاتے ہوئےسڑک پر پھسلن کے باعث بس بےقابو ہوئی اورکھائی میں جاگری۔

ترجمان کےمطابق یونیورسٹی کے ملازمین ذاتی ٹور پر ناران،کاغان گئےتھے،جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ زخمی ملازمین کی دیکھ بھال اور نگہداشت کر رہی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button