انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

حکام کی سہولت کاری کا انجام،سافٹ ٹینس میں پاکستان کو 6 صفر سےشرمناک شکست

لاہور:(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز جاپان میں اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے من پسند فیڈریشنوں اور اپنے ووٹرز کو نوازنےاور پاکستان اسپورٹس بورڈ،اولمپک ایسوسی ایشن کی ” سیلف فنانس سہولت کاری” کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا جس نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں۔

پی او اے کے صدر اور جوتا سازی کی صنعت کی ممتاز شخصیت عارف سعید کی زیر نگرانی سیکرٹری خالد محمود نے اپنے پیاروں کو نوازنے کیلئے ایشین گیمز جاپان کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کی ملی بھگت سے ایسی کھیلوں کو قومی دستے کا حصہ بنایا جن کا ملک میں سرے سے وجود ہی نہیں ہے۔

انہی میں سے ایک سافٹ ٹینس کا کھیل بھی شامل ہے جس کا 14 رکنی دستہ پی او اے کی سہولت کاری میں جاپان گیا اور پہلے ہی راؤنڈ میں تمام چھ کے چھ میچز ہار گیا۔

اس شرمناک ہار کی خاص بات یہ ہے کہ قومی کھلاڑی کمبوڈیا، فلپائن اور جاپان کے خلاف کسی مقابلے میں ایک پوائنٹ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ایشین گیمز میں قوم کیلئے ابھی ایسی بہت سی افسوس ناک خبریں آنا باقی ہے کیونکہ پی او اے کی جانب سے جاپان جانے والوں کی فہرست خاصی طویل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button