انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

جاپانی سفیر کی خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات،اے آئی پر تبادلہ خیال

تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، سرمایہ کاری ، سائبر سیکورٹی، کلاوڈ کمپیوٹنگ،انفار میشن ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد:( وی او این) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اوربورڈ آف انویسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز شاہ سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی نے ملاقات کی ۔

اس موقع پروفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے تحت کام کرنے والے ادارے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سیدہ ہاجرہ سہیل، جاپان سفارتخانے کی فرسٹ سیکرٹری، سربراہ ثقافت اورپبلک انفارمیشن سیکشن تاکاکو ساتو اورڈپٹی ہیڈ آف پبلک افیئرزیواوکاموتوبھی موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، سرمایہ کاری اور پاکستان و جاپان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، پاکستان اور جاپان کے درمیان انسانی وسائل کے تبادلے کا فروغ ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے ،تجارت، موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور عوام کے مابین تعلقات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے ،مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، سائبر سیکورٹی، کلاوڈ کمپیوٹنگ، انفار میشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) اور دیگر جدید ٹیکنالوجی میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے، جاپان میں تعلیم اور روز گار کے مواقع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور اس سے باہر علاقائی استحکام کو فروغ دینے، جامع مکالمے اور تعاون پر مبنی حل کےلئے جاپان کے تعمیری کردار اور مستقل حمایت کو بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے ایک مستحکم، خوشحال اور مضبوط مستقبل کو فروغ دینے کےلئے جاپان کی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی مضبوط دلچسپی پر زور دیا۔

مشیر سرمایہ کاری بورڈ سیدفیروز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیںجاپان پاکستان کا کلیدی ترقیاتی پارٹنر رہا ہے، پاکستان اور جاپان میں تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت، اور عوامی روابط میں تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ،پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھائیں ۔

سیدفیروزشاہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گارہے، کان کنی ، سپورٹس گڈز،انجینئرنگ، فارماسوٹیکل، زرعی مشینری اور سرجیکل آلات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستانی حکومت جاپانی سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتی ہے لہٰذاجاپان سمیت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری سے استفادہ کر یں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button