پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

میررضا،لائبہ کی پراسرارخودکشی، سوال تو پیدا ہوتے ہیں

اسلام آباد:(راحیلہ رحمٰن )کراچی کے نوجوان میر رضا کیس خودکشی سے شروع ہو کر قتل تک پہنچا اور ابھی حتمی فیصلہ بھی نہ آیا تھا کہ اسلام اباد کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کا واقعہ سامنے آگیا خودکشی کی وجہ کے مطابق لائبہ نے ایک ایجنٹ نعمان کو 50 لاکھ امریکہ جانے کے لئے دے چکی تھی جس کے بعد ایجنٹ نعمان نے دستاویزات اور ویزا لیٹر فراہم کر دیا تھا 20 لاکھ مزید دینا تھے لائبہ نے دستاویزات کی تحقیقات کروائیں تو ادراک ہوا کہ اس کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے اور یہ سب جعلی ہیں تو ذہنی دباؤ کے باعث اس نے خود کشی کر لی ۔

موٹر سائیکل پر دودھ بیچنے والے شخص کی بیٹی جسے خدا نے ذہانت کی دولت سے مالا مال کر رکھا تھا وہ گولڈ میڈل حاصل کر چکی تھی سعودی عرب سے سکالرشپ کی آفر بھی ہو چکی تھی مگر اس کی خواہش امریکہ جانے کی تھی تاکہ وہ فزکس میں ایم ایس کر سکے اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے اس نے والد سے مشورہ کیا اور ان کی اجازت سے ہی ایجنٹ سے رابطہ کیا بلکہ اس کے والد نے ہی پلاٹ اور زیورات بیچ کر پیسوں کا انتظام کیا تھا۔

یعنی ہر چیز والدین کے علم میں تھی کوئی ایسا بدنامی کا ڈر بھی نہ تھا ،اب اپنے ماموں کو ساری بات بتا کر یہ کہنا کہ "والد کو فراڈ کا پتہ نہ چلے ورنہ وہ مر جائیں گے” اور پھر خود کشی کرلینا سمجھ سے بالاتر ہے سوال یہ ابھرتے ہیں کہ کیا جوان بیٹی کو مردہ حالت میں دیکھ کر وہ نہیں مریں گے؟ کیا لائبہ کے خودکشی کر لینے کے بعد وہ رقم واپس آجائے گی جو ڈوب چکی تھی ؟ نہ ہی وہ رقم ادھار لی گئی تھی جس کے تقاضے سے گھبرا کر منہ چھپایا جاتا؟ یعنی اس خودکشی سے کوئی مسئلہ حل ہوتا دکھائی نہ دیتا تھا۔

بلکہ اس کے والدین کے لیے دکھ اور تکلیف میں اضافہ ہی ہونا تھا پھر اس کی لاش کا دن دہاڑے اسلام آباد کے سیکٹر G10 کے قریب پرانی ٹریفک پولیس پوسٹ کے پاس گرین بیلٹ سے درخت سے لٹکا ملنا اور اتنی مصروف شاہراہ پر کسی کو پتہ نہ چلنا بہت سے سوال اٹھا دیتا ہے۔

ان تمام حقائق کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایک عام انسان کو سمجھ آجاتا ہے کہ خودکشی مسئلے کا حل نہیں تھی، پھر وہ ذہین گولڈ میڈلسٹ لڑکی یہ بے وقوفانہ قدم کیوں اٹھائے گی جبکہ اس کے خواب پورا کرنے کے لیے اللہ تعالی نے اس کو ذہانت کا خزانہ عطا کر رکھا تھا اسکا تابناک و روشن مستقبل اسا منتظر تھا ایسے کئی 50 لاکھ کمانے میں اسے زیادہ عرصہ نہیں لگنا تھا۔

وہ اس شخص پر فراڈ کا کیس کرکے اپنا حق حاصل کرسکتی تھی ان سب کے باوجود وہ حرام موت کو گلے لگا لے میری ناقص عقل تسلیم نہیں کرتی کیا آپ کی عقل یہ مانتی ہے کہ لائبہ نے خودکشی کی ہے؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button