
بیگم صوبائی وزیر فنانس آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن،آسیہ سائل،سنبل مالک ،فرزانہ بٹ ، عنبرین فاروق اور مہک زبیر انصاری کی خصوصی شرکت
لاہور:(فرزانہ چوہدری) میلاد آ قا دو جہان سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت وعقیدت کے سلسلہ میں صحافی خواتین اور صحافیوں کے اہل خانہ کےلئے روح پرور و بابرکت محفل میلاد کا انعقاد گورننگ باڈی لاہو ر پریس کلب اور نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ہوا ۔
محفل میلادالنبی کے منتظمین اعلیٰ صدر نجف فرزانہ چوہدری ،رابعہ عظمت ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب،جنرل سیکرٹری نجف درخشندہ علمدار اور انفارمیشن سیکرٹری نجف نبیلہ اکبر نے انتظامات کیے ۔
مہمانان خصوصی بیگم آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن صوبائی وزیر فنانس،آسیہ سائل ڈائریکٹر و بانی Lama and designer collection وویمن انٹرپرینیور شپ سمیڈا ڈائریکٹر ممبر اور سی ایس او شاذو فارماسیوٹیکل کمپنی ،سنبل مالک رکن پنجاب اسمبلی ، بیگم مہک زبیر انصاری۔
چئیر مین عوامی متحدہ موومنٹ،ایگزیکٹو ممبر چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری اور صدرلاہور لیڈیز کلب عنبرین فاروق اور سابق رکن پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ سمیت خواتین صحافیوں سمیت ان کے اہل خانہ اور مرد صحافیوں کی فیملیز نے بھی بھر پور شرکت کی ۔
محفل میلاد کا آغاز لائبہ سلیم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں حافظ قاریہ عائشہ وگروپ اقراء سلیم ،لائبہ سلیم اور نعت خواں خواتین شامل تھیں ۔ با برکت محفل کو اپنے خوبصورت کلام سے معطر کرنے والوں میں عافیہ جہانگیر سینئر صحافی اور نجف کی اہم ممبر ہیں۔
کشف اور اعشال زینب سنئیر صحافی و لاہور پریس کلب کےسینئر کونسل ممبر فاروق سپرا کی صاحب زادیوں سمیتسینئر صحافی کی اہلیہ عظمیٰ عاصم ، صفیہ خالدہ صابری ،معروف شاعرہ نجمہ شاہین پر سوز ترنم سے نعتیہ کلام پیش کئے ۔جس سے حاظرین محفل کے بھی دل موہ لئے۔
نظامت کے فرائض سابق رکن پنجاب اسمبلی چیف ایڈیٹر سائبان میگزین کنول نسیم اورسینئر صحافی پی ٹی وی اذکیٰ مقصود نے خوبصورت و پر اعتماد کمپئر نگ کےذریعے بخوبی ادا کئے۔
محفل میں صحافی ونجف عہدیدران و ممبران میں سعدیہ صلاح الدین ،مبشرہ سلطان ، فوزیہ حامد،عطیہ زیدی ،فوزیہ گوہر ، بیگم جاوید فاروقی،عفت علوی، غزالہ عصمت ،ثمن خان،لبنیٰ خان ،فوزیہ سلطانہ ،میمونہ صدیقہ ،صائمہ نذیر ،شاہین راشد ،تہزین طاہر،تابندہ زاہد ندیم فاروقی ،زاہدہ پروین،اجالا ریاض،ثمرہ فاطمہ، بیگم فاروق سپرا و دیگر معزز مہمانان میں صائمہ سجاد ،حلیمہ سعدیہ،صابرہ عظمت ،شہلا عادل ،خالدہ اشفاق ،ناذیہ بٹ ،رخسانہ لیاقت ،نبیلہ شاہین ،صبا چودھری ، نبیلہ شاہین ،ایمان فاطمہ ،شیزرے فاطمہ ،عمارہ ،نادیہ ،سحرش شامل تھیں ۔
بیگم صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شاندار انعقاد پر مبار کباد پیش کرتے ہوئے نجف ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور خاص طور پر اس کامیابی پر نجف صدر فرزانہ چوہدری ، رابعہ عظمت ممبر گورننگ لاہور پریس کلب اور نبیلہ اکبر کو دلی مبار کباد پیش کی ۔
آمنہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور میلاد منانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی کا روحانی سلسلہ کاآغاز ان کی ساس صاحبہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کی والدہ نے کیا تھا۔لوگوں کے دلوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو فروغ دینے کا تیر بہدف نسخہ میلاد ہے ۔بیگم آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بالخصوص صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا بھی اس پر نور محفل کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
آسیہ سائل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں نجف کی جانب سے اس روحانی محفل کا انعقاد پر مجھے بہت خوشی ہوئی اور وویمن نیشنل جرنلسٹس فورم کی ان بابرکت محفل کا حصہ بننے پر انتہائی مشکور ہوں ۔سنبل مالک رکن پنجاب اسمبلی نے بھی اس تقریب پر مبار کباد پیش کی ۔
نجف صدر فرزانہ چوہدری نے بابرکت محفل میلاد کے منعقد کروانے میں خصوصی معاونت پر ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ارشد انصاری ہمیشہ سے ہی خواتین صحافیوں کی ترقی کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں اور کلب میں خواتین صحافیوں کی تقریبات میں حوصلہ افزائی کی ۔
صدر فرزانہ چوہدری نے جماعت اسلامی لاہور خواتین ونگ اور ہمدرد فاؤنڈیشن کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ تقریب کامیاب ہو سکی ۔ آخر میں تمام شرکاء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارہ گاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا ۔ دعا صحافی فوزیہ سلطانہ نے پر سوز آواز میں کروائی ۔ دعا میں تمام امت مسلمہ ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اوران کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ محفل میں شریک خواتین صحافیوں ان کے اہل خانہ و دیگر مہمانانِ گرامی کے لئے نیاز کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔



