انٹر نیشنلتازہ ترینفن اور فنکار

دیپکا پڈوکون کےگھر جلد ننھے مہمان کی آمد،رومانوی فوٹوشوٹ وائرل

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ان دنوں اپنی نجی زندگی کے ایک انتہائی خاص دور سے گزر رہے ہیں۔ دوسری بار والدین بننے جا رہا یہ جوڑا اپنے پریگنینسی فوٹو شوٹ کو لے کر خبروں میں ہے۔ دونوں نے اپنی بیٹی دعا کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر بیٹی دعا کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ جوڑے نے انتہائی اسٹائلش انداز میں پریگنینسی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ دونوں نے بیٹی دعا کے ساتھ کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں فیملی کی خوشی، محبت اور باہمی وابستگی صاف نظر آ رہی ہے۔

جوڑے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح جم کر محبت نچھاور کر رہے ہیں اور کئی لوگ اس کنبہ کو ’پرفیکٹ فیملی‘ قرار دے رہے ہیں۔ اس فوٹو شوٹ کی سب سے خاص بات اس کا سادگی بھرا انداز ہے۔ تصاویر میں دیپیکا بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور ان کا بے بی بمپ بھی صاف دکھائی دے رہا ہے۔ دیپیکا کے چہرے پر پریگنینسی گلو بھی نظر آ رہا ہے۔

وہیں، رنویر اپنی اہلیہ کے ساتھ بے حد محبت بھرے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی تصاویر میں کسی طرح کا کوئی گلیمر نہیں ہے بلکہ جوڑا سادگی سے ایک دوسرے پر محبت نچھاور کر رہا ہے۔ دونوں اپنی بیٹی دعا کے ساتھ ایک خوش حال خاندان کی طرح نظر آ رہے ہیں۔

 

فوٹو شوٹ میں ان کی بیٹی دعا بھی سب کی خوب توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔ والدین کے ساتھ دعا کی معصومیت اور ان کے پیارے انداز تصاویر کو اور بھی خاص بنا رہے ہیں۔ کہیں وہ اپنے والدین کے درمیان ہنستی نظر آتی ہیں تو کہیں رنویر انہیں پیار سے سنبھالتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایک خاص تصویر میں رنویر سنگھ اپنی لاڈلی دعا کے ساتھ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے جوڑے کی ان پیاری تصاویر پر جم کر محبت نچھاور کی ہے۔

جوڑے کی تصاویر پر مداحوں کے ساتھ انڈسٹری کے لوگوں نے بھی جم کر محبت نچھاور کی ہے۔ اداکارہ صوفی چودھری نے دیپیکا اور رنویر کو دوسری بار والدین بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button